ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر:دلت نوجوان کے قتل کے معاملے میں تمام ملزم بری

مہاراشٹر:دلت نوجوان کے قتل کے معاملے میں تمام ملزم بری

Sat, 25 Nov 2017 11:18:30    S.O. News Service

احمدنگر ،24؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دلت نوجوان نتن آگے کے قتل کے معاملے میں مہاراشٹر کے احمد نگر کی ایک زیریں عدالت نے تمام نو ملزمان کو بری کر دیا۔نتن قتل انتہائی بربریت سے اپریل 2014میں کیاگیاتھا۔اس واقعہ میں جھوٹی شان کی خاطر قتل اور ذات پات تنازعہ کااہم عنصربھی شامل تھا۔استغاثہ کے زیادہ تر گواہوں کے پلٹ جانے کی وجہ سے ضلع اور سیشن عدالت کے جج وویک ہود نے کل اس معاملے کے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔بارہویں کلاس کا طالب علم 17سالہ آگے ضلع کے جام کھڈ تحصیل کے کھارڈا گاؤں کارہنے والا تھا۔سرو ذات کی مراٹھی لڑکی کے ساتھ عشق ہونے کے شک میں 28اپریل 2014 کو اس کا قتل کردیاگیاتھا۔اس کے والد نے پولیس میں دی شکایت میں 13افراد کا نام لیا تھا جن میں سے تین نابالغ تھے۔ملزم آگے کو اس کے اسکول سے زبردستی اینٹوں کے بھٹوں پر لے گئے تھے، وہاں اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔بعد میں اسے ایک درخت سے لٹکا دیا گیا تھا۔لیکن سماعت کے دوران زیادہ تر گواہ مکر گئے اور ثبوت کی عدم موجودگی میں عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔


Share: